18 نومبر 2013 - 20:30
عاشورا کے احترام کی خاطر عمان کے قومی ڈے کے پروگرام منسوخ

حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام اوران کے باوفا ساتھیوں کی شہادت کے ایام کے احترام کی خاطرعمان کے دارالحکومت مسقط کے ایک شہرمیں اس ملک کے قومی ڈے کے پروگرام کوملتوی کردیا گیا ہے۔

ابنا: عمان میں سماجی نیٹ ورک کے صارفین نے حضرت امام حسین علیہ السلام اوران کے باوفا ساتھیوں کی شہادت اورعمان میں شیعوں کے جذبات کا احترام کرنے کی خاطر اس ملک کے شہر"مطرح" میں قومی ڈے کے پروگرام کوملتوی کرنے پرمبنی بادشاہ کے حکم کی قدردانی کی ہے۔سماجی نیٹ ورک کے صارفین کے بقول عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کے حکم کی بنا پریہ اقدام کیا گیا ہے۔قابل ذکرہے کہ"مطرح" عمان کے صوبے مسقط کا ایک شہرہے۔

.......

/169